• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین جانے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازم

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائن جو پاکستان سے چین آپریٹ کرتی ہیں ان کے دفاتر کو مراسلے بھیجے ہیں کہ چینی حکومت کے احکامات کے تناظر میں وہ تمام مسافر جو چین جا رہے ہوں ان کو فلائٹ سے 48 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا اور منفی رپورٹ آنے کے بعد ہی بورڈنگ کارڈ جاری کیے جائیں۔ مذکورہ فیصلے کا اطلاق 8 جنوری سے ہوگا۔ بین الاقوامی مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلئیریشن کوڈ/ گرین کوڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید