کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ کو پی ایس ایل8کے ایک میچ کی میزبانی دی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ بلوچستان حکومت اور وہاں کی ایجنسیوں سے رابطے میں ہے۔پی سی بی حکام جلد کوئٹہ جائیں گے۔سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک میچ کی میزبانی کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم کو دی جائے گی۔