• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیاں تحلیل نہ ہوئیں تو اپنے ارکان واپس بلالیں گے، شیخ رشید

لاہور( ایجنسیاں‘جنگ نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں بتایا ہے کہ اگر اسمبلیاں تحلیل نہ ہوئیں تو وہ اپنے ارکان کو وہاں سے واپس بلالیں گے ‘ تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان فیصلہ کر چکے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی فائنل رائے دے چکے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کی رائے بھی یہی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں‘اسد عمر نے کہاکہ پرویزالٰہی کی رائے پی ٹی آئی کی رائے سے مختلف ہے‘امید ہے پرویز الٰہی مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید