• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ٹاؤن میں خلاف ضابطہ تعمیرات،ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے کوئٹہ ٹاؤن شپ میں خلاف ضابطہ تعمیرات سے متعلق درخواست پر ڈی جی ایس بی سی اے اور ڈی جی ٹاؤن پلاننگ کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خلاف ضابطہ تعمیرات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا تعمیرات مکمل ہونے کے باوجود ایس بی سی اے لے آوٹ پلان کی منظوری نہیں دے رہا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید