• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم تنظیمی تبدیلیوں کا ٹاسک دیدیا

لندن(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم تنظیمی تبدیلیوں کا ٹاسک دیدیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی جماعت کو انٹرا پارٹی انتخابات کی ہدایت کردی ہے، جس میں نواز شریف کو ایک بار پھر تاحیات پارٹی قائد منتخب کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو تاحیات پارٹی قائد منتخب کرنے کیلئے آئین میں تبدیلی کی جائیگی اور ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی آئین میں تبدیلی پر کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی آئین کے تحت سینئر نائب صدر پارٹی کا قائم مقام صدر بن سکتا ہے اور صدر منتخب ہونے کیلئے سینئر نائب صدارت کا عہدہ ہونا ضروری ہے، اسلئے شہباز شریف نے نوازشریف کی خواہش پر مریم نواز کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم تنظیمی تبدیلیوں کا ٹاسک دیدیا ہے، مریم نواز وطن واپسی کے بعد پارٹی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔

ملک بھر سے سے مزید