پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور اور خیبر میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی ، 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے - دہشتگرد گروہ کی سنگو سربند کی حدود میں موجود گی کی اطلا ع پر آپریشن ٹیمیں ٹھکانے پر پہنچیں ،دہشت گردوں نے فائر نگ شروع کردی،تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن اور سیکیورٹی اداروں کو خفیہ زرائع سےاطلاع ملی کہ دہشتگردوں کا ایک گروہ علاقہ سنگو سربند کی حدود میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کیلئے موجود ہے اس اطلا ع کو مصدقہ جان کر آپریشن ٹیمیں تیاری کرکے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئےمذکورہا مقام کی طرف روانہ ہو ئیں ۔ جسےہی وہ علاقے میں پہنچیں دہشتگردوں نے بھاگ کی کوشش کی اور فائرنگ شروع کردی ۔ آپریشن ٹیمز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا ۔فائرنگ تھم جانے کے بعد دوران سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن 4دہشت گرد مردہ پائے گئے، ہلاک شدگان میں زرملوک عرف عثمان ، محمد سعید عرف پروفیسر ،شاہد حسین عرف اختر حسین اور عبدالقیوم عرف عبدالبر شامل ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،علاقے میں دہشگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔