ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں 6 ہوٹلوں کو خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے، فریزر میں خوراک کی نامناسب سٹوریج ہونے اور بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی پر 75 ہزار روپے تک کے جرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائیاں بوسن روڈ، پرانا شجاع آباد روڈ، قادر پور رواں بائی پاس اور ہیڈ محمد والا روڈ پر کی گئی۔ اسی طرح خانیوال میں لاہور روڈ پر واقع ہوٹل کو ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے، کچن ایریا میں ورکرز کا سگریٹ نوشی کرنے پر 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید بوریوالا میں کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر ہوٹل کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ غیر معیاری بیچنے والوں کی سرکوبی کیلیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں شب و روز کام کررہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کا مشن جاری رہے گا۔