• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم نے گندم ذخیرہ کرنے پر گودام سیل کردیا ،اے سی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کے تحت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے، گزشتہ روز سبزل روڈ پر آٹا کا گودام سیل کردیا جہاں ہزاروں بوری گندم ذخیرہ کی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ ہم ذخیرہ اندوزی کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے، ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
کوئٹہ سے مزید