کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے تحت کراچی میں پارٹی میں ممبر سازی کے حوالے سے شہر بھر میں کیمپس لگائے گئے،اتوار کو پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ہارٹی رہنمائوں کے ہمراہ اورنگی ٹائون اور دیگر مقامات پر ممبر سازی کیمپس کا دورہ کیا،اورنگی ٹاوٴن میں ممبر سازی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ جن لوگوں نے کراچی کا حق مارا،میں امین الحق سے پوچھتا ہوں آپکا ضمیر ان لوگوں کے ساتھ کیسے مطمئن ہوتا ہے ،آپ پچھلی چھ حکومتوں میں اتحادی رہے،یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،جعلی جمہوریت چلائی جا رہی ہے،ان کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں،اب عوام نے فیصلہ کر لیا ہے اس طرح کا پاکستان قبول نہیں،پچھلے 9 ماہ سے اس ملک کا تعین کرنے کی جدوجہد کی جا رہی ہے،عوام نے بتا دیا ہے کے وہ 13 جماعتوں کے ٹولے سے نہیں ڈرتے،اسد عمر نے کہا کہ ہم ان سب کو شکست دے کر رہیں گے،جو کراچی کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ آ جائیں،نامعلوم فون نمبروں سے نا ڈریں،ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،عوام کا کپتان چار گولیاں کھا کے بھی ڈٹ کر کھڑا ہے،کانپیں ٹانگنے والے کو بھی پیغام دیتا ہوں کہ دیکھو لو عوام ہمارے ساتھ ہیں ،15 جنوری کو عوام نکلیں اور بلے پر مہر لگائیں۔