• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 نان فائلرز شوگر ملز پر چینی برآمد کرنے پر پابندی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت نےنان فائلرز شوگر ملز کیلئے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی، 57 فائلر ز ملز چینی برآمد کرسکیں گی، گنے کی کرشنگ کے حساب سے کوٹہ دیا جائے گا.

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایسی 12 نان فائلرز شوگر ملز کی نشاندہی کی جو سیلز ٹیکس میں رجسٹر ڈ نہیں اور ای سی سی کے فیصلے کے مطابق نان فائلرز شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں، مجموعی طور پر پر 57شوگر ملز ایسی ہیں جو فائلر ز ہیں اور وہی چینی کو برآمد کرسکیں گی.

 ای سی سی کی ہدایت کےمطابق صوبوں میں واقع شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کے حساب سے برآمدکا کوٹہ دیا جائے گا، جس صوبے میں زیادہ کرشنگ ہوتی ہے اس صوبے کی شوگر ملز کے پاس چینی برآمدکرنے کا زیادہ کوٹہ ہوگا.

ای سی سی نے رواں مالی سال کیلئے مجموعی طو رپر ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت ہے ، اس سے قبل ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی شوگرملز ایسویسی ایشن کے مطابق پر اس میں مزید ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن کا اضافہ کیاگیاہے۔

اہم خبریں سے مزید