• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں تین سال بعد بین الاقوامی مسافروں کے لیے کورونا پابندیاں ختم

کراچی (نیوزڈیسک) چین نے تین سال کی پابندی کے بعد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سرحدیں کھول دیں۔ بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کو فضائی، بری اور بحری راستوں سے آنے کی اجازت مل گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین آنے والوں کو اب قرنطینہ میں نہیں جانا ہوگا۔ چین آنے والوں کو 48 گھنٹوں کے اندر کروایا جانے والا منفی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ دکھانا ہوگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے مارچ 2020 میں سفری پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید