• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 14 افراد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) صدر سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دوسرے روز بھی کریک ڈاؤن جاری رہا ،اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاریوں ٗ منشیات فروشوں ٗجواریوں سمیت 14افراد کو گرفتار کرکے منشیات اور داؤ پر لگی ایک لاکھ سے زائد کی نقدی قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل شوکت جدون کی سربراہی میں ایس ایچ او بروری تھانہ ارباب دارین اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاریوں محمد ایوب اور راشد کو جبکہ ہزارہ ٹاؤن میں کارروئی کرکے منشیات فروش علی شاہ کو گرفتار کر کے ڈیڈھ کلو چرس قبضے میں لےلی جبکہ ایس ایچ او صدر کامران بھٹی ٗ ایس ایچ او خروٹ آباد محمد اجمل اور دیگر عملے کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منشیات فروش دارو خان کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس ٗ دو سو گرام آئس قبضے میں لے لی جبکہ ایک اور کارروائی میں جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 12جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ایک لاکھ 40ہزار کی نقدی قبضے میں لے لی گئی ۔ کاروائیوں میں 12نشے کے عادی افراد کو بھی حراست میں لے کر بحالی سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید