• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، سندھ کی جیلوں سے 5 سو 30 افغان باشندے ڈی پورٹ

چمن(نورزمان اچکزئی) سندھ کی مختلف جیلوںسےرہائی پانے والے530افغان باشندوں کو اتوار کی شام 5بجےچمن بارڈر پہنچانے کے بعد باب دوستی پر بارڈر پار کردیاگیا۔ گنتی اور دستاویزات کے تبادلے میں 3گھنٹے لگے،رات 10بجے بارڈر پار کرنے کا عمل شروع کیاگیا]بارش اور سخت سردی میں افغان خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیویز حکام کےمطابق سندھ کی جیلوں میں فارن ایکٹ کے تحت سزائیں مکمل کرکے رہائی کے بعد 5سو30 افغان باشندوں کواتوار کی شام 5بجے بسوں میں کراچی سے چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پہنچایا گیا۔ باب دوستی پہنچنے پر بارڈر پار کرنے سے قبل بسوں میں سوار افغان خواتین، بچوں اور مردوں کی دستاویزات کے تحت گنتی کا عمل مکمل کرنے میں 3گھنٹے لگےبعد میں باب دوستی پر پاکستانی سیکیورٹی حکام نے افغان بارڈر فورس کےساتھ دستاویزات کا تبادلہ کیا جبکہ رات 10 بجے قانونی کاروائی مکمل کیےجانے کے بعد افغان باشندوں کو بارڈر پارکرنے کا عمل شروع کیاگیا۔