• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے جاپان اور جنوبی کوریا کیلئے قلیل مدتی ویزوں کا اجرا روک دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے جاپان اور جنوبی کوریا کے شہریوں کیلئے قلیل مدتی ویزوں کا اجرامعطل کردیا ہے ، یہ اقدام جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے چینی مسافروں پر پابندیاں عائد کئے جانے کے رد عمل میں اٹھایا گیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے مطابق جاپانی اور کورین باشندوں کے لئے شارٹ ٹرم ویزا کا اجراء معطل کیا جا رہا ہے۔سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پر داخلے کی امتیازی پابندیاں ختم ہونے پر ویزا اجراء شروع کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل چین نے 3 سال کی پابندی کے بعد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید