کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت کے مطابق ڈی سی کوئٹہ اور محکمہ خوراک کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو 12 جنوری 2023 سے آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے آٹا سیل پوائنٹس موسی کالونی بی اینڈ آر کے قریب مشرقی بائی پاس،میزان چوک،ریلویسٹیشن،کچلاک شمالی تھانہ،عالمو چوک گلوبل سینٹر گلستان روڈ،صدر تھانہ کے قریب سمنگلی روڈ زرغون آباد تھانہ کے قریب نواکلی،خروٹ آباد نزد اسپنی روڈ تھانہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جان محمد روڈ پر قائم کئے جارہے ہیں جہاں جمعرات 12جنوری سے آٹا دستیاب ہوگا۔