کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)خانوزئی کے قریب کوئٹہ سے لورالائی جانے والی گاڑی اور ٹرالر میں خوفناک تصادم میں بلوچستان کانسٹیبلری لورالائی کے ونگ کمانڈر ٗ اہلیہ اور تین بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے، مختیار ملغانی اپنی فیملی کے ہمراہ کوئٹہ سے لورالائی جا رہے تھے ، لاشیں آبائی علاقہ روانہ ، افسروں کومزید الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ لیویز کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری لورالائی کے ونگ کمانڈر ڈی ایس پی مختیار ملغانی اپنی اہلیہ زاہد بی بی ٗ 21سالہ بیٹی منتہیٰ بی بی ٗ 16سالہ بیٹی مقدس بی بی اور 19سالہ بیٹے محمد علی کے ہمراہ کوئٹہ سے لورالائی جا رہے تھے جیسے ہی ان کی گاڑی خانوزئی کے قریب پہنچی تو تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ونگ کمانڈر ٗ ان کی اہلیہ اور ایک بیٹی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹا اور ایک بیٹی شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ٗ لیویز اور ریسیکو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر لورالائی ہسپتال منتقل کیا جہاں دونوں زخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے لیویز ذرائع کے مطابق مقتول کا ایک بیٹا محمد جعفر جو راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے ۔