راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تھانہ صادق آباد کے ماجد ستی قتل کیس میں ملزم فرخ کھوکھر کی ماتحت عدالت سے منظور کی گئی ضمانت منسوخ کردی جس کے بعد اسے کمرہ عدالت میں ہی ہتھکڑیاں لگادی گئیں۔بعد ازاں ملزم کو سخت سیکورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت سے لیجایا گیا۔مدعی مقدمہ نے فرح کھوکھر کی منسوخی ضمانت کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا تھا۔