لاہور، اسلام آباد ، لندن(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم ہیں اور اس معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔اسمبلی تحلیل روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کی ہے،جبکہ نوازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے معاملے پر آئینی و قانونی آپشنز پر بریفنگ دی،نوازشریف نے اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم ہیں اور اس معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔