• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج، سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان  

کوئٹہ/اندرون بلوچستان (نیوایجنسیاں/نامہ نگاران)کوئٹہ‘مستونگ‘ قلات زیارت سمیت بلوچستا ن کے زیادہ تر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرارہےجس کے باعث نظام زندگی مفلوج اور لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئےہیں، سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت اور چمن کے بالائی مقامات پر جمعرات کی شام کو ہی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 13درجے سینٹی گریڈ تک گرگیاہے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ‘قلات زیارت توبہ کاکڑی کان مہترزئی توبہ اچکزئی دالبندین سوراب چمن قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ روز زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12‘قلات میں منفی 8‘ کوئٹہ اوردالبندین میں منفی 7سینٹی ریکارڈ کیاگیا۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث زیادہ ترعلاقوں میں نظام زندگی مکمل مفلوج رہا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں وادی زیارت ،وادی غرشینان ،توبہ کاکڑی، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی سمیت مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ضلعی انتظامیہ اور بی اینڈ آر ٹریفک کورواں رکھنے کیلئے سڑکوں پر ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے تودوسری جانب کوئٹہ قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقو ں میں فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث کئی کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہی شدید سردی میں لوگ گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث صارفین خصوصاً خواتین کو امور خانہ داری میں شدی مصائب کاسامنا ہے جبکہ مساجد میں شہری ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے پرمجبور تھے۔ قلات سے نامہ نگار کے مطابق قلات وگردونواح میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت منفی 8ریکارڈ کیاگیا شدیدسردی کے باوجود عوام گیس اوربجلی کی سہولیات سے محروم ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روزکوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی04،بارکھان07،دالبندین منفی04، گوادر 11، قلات منفی08، خضدار06، لسبیلہ08، نوکنڈی منفی03،سبی10،تربت17،ژوب منفی01 اور زیارت میں منفی12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج جمعہ کو صوبےکے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید