راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف اور ایس ڈی او ہائی وے مشینری محمد اسامہ نے برفباری کے پیش نظر رات گئے مری کی تمام اہم شاہراؤں کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا۔ سنو کلیئرنس مشینری/آپریٹرز،عملہ کی حاضری، راستوں کی صورتحال/کلیئرنس کا معائنہ کیا گیا اور تمام فیلڈ عملہ کو ہدایت کی کہ وہ مزید برف باری کے پیش نظر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہیں۔