• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا آفس چمن میں معززین کی پابندی قبول نہیں‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے چمن نادرا آفس میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کے داخلے پر پابندی کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ اب تک دنیا کی کسی بھی کونے میں اپنے ہی ملک کے اداروں میں کسی سیاسی یا ملکی رہنماکے داخلے پرپابندی کی کوئی مثال نہیں ملتی ،پاکستان میں مارشل لا دورمیں بھی کسی پرپابندی نہیں لگائی گئی، انہوں نے کہا کہ نادرا کی جعلی لسٹ میں چمن کی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت معززین کے نام شامل کرنے سے دل آزاری ہوئی ان رہنمائوں نے عوام کی خدمت اور نادرا سے درپیش شکایات پر ہمیشہ عوام کے دادرسی کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی نادرا سے اپیل ہے کہ وہ خود چمن کا دورہ کریں اورعوام قبائلی اور سیاسی عمائدین کی شکایات کا موقع پر ازالہ کرائیںکیونکہ یہاں سالہاسال سے لوگوں کے شناختی کارڈز کو بلاوجہ اور غیر قانونی طور پر بلاک کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چمن آفس کے عملے کے تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر تمام سیاسی جماعتیں احتجاج اورقانونی کارروائی پر مجبور ہوں گی۔