کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات میں سید سلطان شاہ تین سال کے لئےچیئر مین منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد الیاس ایوب وائس چیئرمین،علی ڈینو ڈائریکٹر ایڈمن،عبدالرزاق ڈائر یکٹر انفارمیشن،نصر اللہ ڈائر یکٹر انٹر نیشنل افیئرز،سید سلمان طارق ڈائر یکٹر مارکیٹنگ،محمد بلال ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز،انور علی ڈائریکٹر فناس اور مریم رؤف ڈائریکٹر خواتین افیئرز منتخب ہوئیں۔