مریدکے ( این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے عمران خان کا خرچہ پنجاب اور خیبر پختونخواحکومتوں سے چلتا رہا ،اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد عمران خان بادشاہ سے فقیر ہوجائیں گے
نمبرز پورے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف ہی رہیں گے، نواز شریف بہت جلد اور اچانک پاکستان آئیں گے ۔
سٹی پریس کلب مریدکے کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا محور ملک کی تباہی اداروں پر تنقید ہے ،اس نے کرپشن بدعنوانی کی وہ داستانیں رقم کی ہیں جب یہ الیکشن میں اترے کا تو قوم حساب لے گی ۔