• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ: آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ پیر کو برسبین میں میزبان آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 28 اعشاریہ 5 اوووز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے۔بارش کی وجہ سےآسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئیس سسٹم کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے۔پاکستان کی ندا ڈار 59 اور بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔میگ لیننگ نے 6 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی ہے۔فوبی لیچ فیلڈ نے 78 رنز اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔واضح رہے کہ برسبین میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی، جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید