یروشلم(اےایف پی)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف ہرزی ھالیوی کی تقرری کے موقع پر تقریب میں کہا ہے کہ ایران اسرائیل اور اس کی فوج کیلئے سب سے بڑا چیلنج رہے گا۔ نیتن یاہو نے کہا ہم پربنیادی طور پر ایران اور اس کے دہشت گرد پراکسیوں کی طرف سے دھمکیوں کے پیش نظر ہمیں مکمل عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے،یہ وہی ہے جو ہم پچھلی دہائی سے کر رہے ہیں اور ہم کرتے رہیں گے۔ ہم نے ایران کو شام میں گھسنے سے روکنے اور لبنان میں حزب اللہ کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کے لیے انتھک کارروائیاں کی ہیں۔اسرائیل نے ایرانی جوہری سرگرمیوں کو روکنے کے لیے موثراقدامات کیے۔