کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کپتان بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کپتان کے دفاع میں سامنے آگیا ۔
بورڈ نےآسٹریلوی ٹی چینل کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک مبینہ ویڈیو گردش میں ہے۔
پی سی بی کے میڈیا پارٹنرآسٹریلوی چینل نے سوشل میڈیا پر ویڈیوپر غیر اخلاقی ٹوئٹ کیا۔ منگل کی شب پی سی بی نے اسے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آسٹریلوی چینل بے بنیاد مہم اور قیاس آرائیوں پر مبنی الزامات کا حصہ بن گیا۔ حالانکہ اس سنجیدہ قسم کے الزامات کو نظر انداز کیا جاناچاہیے تھا۔
جبکہ بابر اعظم نے اس گھٹیا الزام کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی مبینہ ایک لڑکی کے ساتھ گفتگو کو دکھایا گیا
ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈی لیٹ کردیا گیا لیکن کئی یوٹیوبرز نے اس پر وی لاگ کرکے بابر اعظم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔