میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس کے منتظمین نے ایونٹ کے دوران روس اور بیلاروس کے قومی پرچم لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے تماشائیوں کو ابتدائی طور پر میلبورن پارک میں جھنڈے لانے کی اجازت دی تھی، جو بعد میں ختم کر دی گئی۔