• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے پی ٹی آئی صدر بننے کی دعوت دی ہے، فیصلہ نہیں کیا، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں ضم ہونے کی صورت میں عمران خان نے انہیں پارٹی صدر بنانے کی دعوت دی ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سابق وزیر راجہ بشارت سے ملاقات، میڈیاسے گفتگو اور لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا،وہ میرے لیڈر ہیں اور وزیراعلٰی بنانے کا احسان کیسے بھول سکتا ہوں،ملک ڈیفالٹ کر رہا ہے انکو سمجھ نہیں آ رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کیلئے مونس الٰہی کو دعوت دی تھی،پی ٹی آئی میں ابھی ضم ہوئے نہیں،انہیں تکلیف شروع ہو گئی، حتمی فیصلہ نہیں کیا ، ابھی تو حلقے میں جا کر لوگوں سے بھی مشاورت کرنی ہے۔تمام حلقے سرجوڑ کربیٹھ گئے، الیکشن 3ماہ میں ہو جائینگے ،کچھ چیزیں پس پردہ مذاکراتی مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کراچی میں جماعت اسلامی کبھی نہیں چاہے گی کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد ہو،جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے میں بھی ہے ،وزیراعلیٰ نےحضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی، ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اورامن کیلئے خصوصی دعا کی اور مزار کے ارد گرد”غلام گردش“،کوریڈور کی وسعت،پارکنگ پلازہ، انڈر پاس اورانفراسٹرکچر کی بحالی کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ،کوریڈورکو وسیع کرنے سے سینکڑوں زائرین کی گنجائش پیدا ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید