لندن (این این آئی)مسلم لیگ(ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،ایک کرکٹر نے ساڑھے 3سال میں ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا، ہم نے ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے سیاست نہیں ریاست بچانے جیسے مشکل فیصلے کئے، مریم نوازرواں ماہ کے اختتام پرپاکستان پہنچ کر پارٹی کو ازسرنو منظم کریں گی۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لندن میں پارٹی کے کارکنوں اور بیرون ملک پارٹی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔