• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس، وجاہت اور حسین الٰہی کی آڈیو لیک کا نوٹس لیں، رانا ثنا

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے چوہدری وجاہت اور حسین الٰہی کی آڈیو لیک پر اپنے رد عمل میں کہاہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اس آڈیو اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہئے ۔جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہوگیا ،ایک معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کے اغوا ء کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن)اور اس کی اتحادی (ق)لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لئے بولیاں لگا رہے ہیں ، پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور رکن قومی اسمبلی فرح خان کو کون سی عدالت انصاف دے گی؟
اہم خبریں سے مزید