کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایفاور حکومت کے درمیان تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کھیل کی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے،عالمی تنظیم پاکستان ہاکی کے ساتھ کئی پروجیکٹ پر کام کرنے کی خواہش مند ہے ، مگر غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے کوئی پیش رفت کرنے سے قاصر ہیں۔ صدر انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن طیب اکرام نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بھارت کی طرح پاکستان ہاکی کیلئے بھی خصوصی پروجیکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں، ۔