• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران میں تجارت کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) اور ایران ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔یہ تقر یب پہلی پاکستان ایران سنگل کاؤنٹی نمائش کے موقع پر منعقد کی گئی ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے ایران کی جانب سے معزز مہمان اور ممتاز پاکستانی تاجروں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے مفاہمت نامے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس دستخط کو ان دونوں تنظیموں کے درمیان طویل مدتی ورکنگ ریلیشن شپ کو مضبوط کرنے کے لیے پہلا قدم قرار دیا تاکہ تجارت کے فروغ کے تمام دستیاب آلات کا استعمال کیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید