اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نجی دورے پر بدھ کو لندن روانہ ہوگئے۔ وہ لندن میں پارٹی قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔
رانا ثناء اللہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر بھی ہیں۔وزیر داخلہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہوئے۔