بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امبولی پولیس نے اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں راکھی ساونت کو گرفتار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال شرلین چوپڑا نے قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر راکھی ساونت کے خلاف کیس کیا تھا۔
پولیس نے شرلین چوپڑا کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے راکھی کو گرفتار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شرلین چوپڑا نے کہا ہے کہ ممبئی سیشن کورٹ نے راکھی ساونت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے جس کے بعد امبولی پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عادل خان درانی نے شادی کا اعلان کیا تھا۔
راکھی ساونت نے عادل خان سے شادی ہے، سوشل میڈیا پر انہوں نے عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھی۔
ان تصاویر اور ویڈیوز سے یہ معلوم ہوا کہ راکھی ساونت نے شادی سے قبل اسلام قبول کرکے اپنا نام تبدیل کر لیا اور اب وہ فاطمہ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔
انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اسلامی روایت کے مطابق عادل خان سے باقاعدہ نکاح کیا ہے۔
نکاح کے موقع پر عادل خان درانی کی جانب سے ان کا حق مہر 51 ہزار 7 سو 86 رکھا گیا ہے۔