پشاور،جمرود،اسلام آباد(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نےخودکش حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے،8افراد زخمی ہوگئ،طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ دہشتگردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ پھر خود کش دھماکہ کیا، جبکہ راکٹ لگنے سے پولیس وین جل کر خاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اس کے بعدحملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔