اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے نیب قوانین میں کی گئی ترمیم کا سابق صدر آصف زرداری کو بھی بڑا ریلیف مل گیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج رانا ناصر جاوید نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا، اس کے علاوہ جعلی اکاؤنٹس کا ریفرنس میں بھی دائر اختیار میں نہ آنے پر عدالت کی جانب سے واپس بھجوایا دیا گیا۔پارک لین ریفرنس کی بھی سماعت ،سابق صدر کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور ،عدالت کا آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا حکم بھی دیا۔