• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں ن لیگ کا اجلاس، نواز شریف کی وطن واپسی پر رائے طلب

لندن( نیوزایجنسیاں) لندن میں ن لیگ کا اجلاس ہو ا جس میں نواز شریف کی وطن واپسی پر رائے طلب کی گئی،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ملکی حالات ٹھیک کرنا ذمہ داری ہے، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے،عمران خان کی 4 سالہ حکومت کا موازنہ ہمارے ساتھ نہ کیا جائے، کس نے ملک کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا؟ نہ کسی کی شکل اور نہ نام چھپا ہوا ہے، سب جانتے ہیں جبکہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کی قیادت کرینگے،عمران چاہے 70حلقوں سے الیکشن لڑے،اسکا پٹہ کھول دینگے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے، نواز شریف پارٹی کے قائد ،ووٹ اور سپورٹ انکی ہے،انتخابی مہم میں نوازشریف اور مریم نواز بھی شامل ہوں گے، ہم سب کی مشترکہ رائے ہے پارٹی کی کامیابی کیلئے نواز شریف کا پاکستان میں ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی چاہتے ہیں جلدی واپس جاؤں، وہ مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید