اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی میں امن، استحکام اور خوشحالی لائے گی۔حکمرانوں نے ملک کو معاشی ہی نہیں سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے بھی دیوالیہ کر دیا، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی آئندہ سو سال بھی اقتدار میں رہیں تو بہتری نہیں آئے گی، تینوں سٹیٹس کو کا تسلسل ہیں، تینوں کو بار بار اقتدار ملا، تینوں نے ہر بار قوم کو دھوکا دیا۔ برسراقتدار ٹرائیکا نے معیشت تباہ کی، عوام کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری دی، اپنی جائدادیں بنائیں، لوٹ مار کی، خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا۔