اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہیں، مقامی حکومت میں بھی جن کو کراچی والوں نے ووٹ دیا ان کومینڈیٹ نہیں دیا گیا، جماعت اسلامی کی بھی سیٹیں چھینی گئیں، صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات میں ناکامی پر الیکشن کمیشن مستعفی ہو، بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کرائے جائیں،مقامی حکومت میں بھی جن کو کراچی والوں نے ووٹ دیا ان کومینڈیٹ نہیں دیا گیا، جماعت اسلامی کی بھی سیٹیں چھینی گئیں۔ اسلام آباد میں عامرڈوگر اور ریاض فتیانہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن بار بار ملتوی کئے گئے۔