کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اختر محمد روڈ پر منی پیٹرول پمپ پر آگ لگ گئی ایک بچہ جھلس کر زخمی ہو گیا ۔پمپ کا مالک پولیس اہلکار نکلا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس کے مطابق اختر محمد روڈ پر واقعہ منی پیٹرول پمپ میں گزشتہ روز آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر بچہ زد میں آ کر جھلس کر زخمی ہو گیا آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ذرائع نے بتایا کہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں قائم منی پیٹرول پمپ انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے پولیس کی ناک کے نیچے ایرانی پیٹرول کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے ذرائع نے بتایا کہ اختر محمد روڈ پر واقعہ منی پیٹرول پمپ ایک پولیس اہلکار ہے ۔پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔