کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسد زمان نے رحیم وقار کو شکست دیکر نیشنل سینئر اینڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ 18 سنگلز سیمی فائنل میںاسد زمان نے رحیم وقار کو شکست دی۔ 16 سنگلز سیمی اسد زمان نے محمد سالار کو ہرایا۔ انڈر 14 سیمی فائنل میں ثمر زمان نے دھورف داس جبکہ گرلز اوپن سیمی فائنل میں زینب علی نے دالیہ اور ہاجرہ سہیل نے ایشل آصف کو ہرایا۔