کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن نے قومی ٹیم کیلئے ایرانی کوچ سےدو سال کا معاہدہ کیا ہے جو اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایرانی کوچ علی کا پہلا اسائمنٹ تاشقند کی ایشین والی بال چیمپئن شپ ہوگی ۔ اس کے بعد اکتوبر میں چین میںایشین گیمز کے لئے ٹیم کی تیاری کرائیں گے،ٹیم کا دو ماہ کا تر بیتی کیمپ مارچ میں اسلام آباد میں شروع ہوگا۔