• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے ن لیگ کی الیکشن مہم کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ن لیگ کی الیکشن مہم کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، وزیرمملکت مصدق ملک نے کہا کہ مارچ میں روس سے تیل کی خریداری کا معاہدہ ہوجائے گا، معاہدے کے بعد جلد از جلد خام تیل کی درآمد شروع ہوجائے گی، روس پاکستان کو دوسرے ملکوں سے زیادہ رعایت پر تیل دے گا، تحریک انصاف نے صرف باتیں کیں روس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا، سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ جنرل باجوہ کی مخالفت پر نواز شریف اور عمران خان دونوں کا اتفاق ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ن لیگ کی الیکشن مہم کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، مریم نواز کی پاکستان واپسی اور کا پروگرام فائنل ہوگیا ہے،نواز شریف اپنی واپسی کی تاریخ کا اعلان خود کریں گے،جنرل باجوہ کے خلاف ہمارے اور عمران خان کے بیانیے میں فرق ہے، عمران خان کا بیانیہ ہے کہ میری مدد کیوں نہیں کی ہمارا بیانیہ ہے کہ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں،ہمارے خلاف رجیم چینج آپریشن میں جنرل باجوہ ،جنرل فیض حمید ،عمران خان ، جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ شامل تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے دونوں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق مکمل چارج لے لیا ہے، مریم نواز کی پاکستان واپسی اور سیاسی سرگرمیوں کا پروگرام فائنل ہوگیا ہے،نواز شریف کی وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر لیڈرز سے ٹیلیفون پر مشاورت ہوئی ہے، اس وقت میاں نواز شریف نے ن لیگ کی الیکشن مہم کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، نواز شریف اپنی پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان خود کریں گے،ن لیگ میں اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ پارٹی کو بھرپور کامیابی دلانے کیلئے نواز شریف کی وطن واپسی بہت ضروری ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن میں جانے کا فیصلہ اور تیاری شروع کردی ہے، مریم نواز الیکشن مہم شروع کریں گی نواز شریف جس مرحلہ پر مناسب سمجھیں گے واپس آجائیں گے،نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ سپریم کورٹ گیا تو الیکشن میں تاخیر ہوسکتی ہے، جنرل باجوہ کے خلاف ہمارے اور عمران خان کے بیانیے میں فرق ہے، عمران خان کا بیانیہ ہے کہ میری مدد کیوں نہیں کی ہمارا بیانیہ ہے کہ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 31مئی 2018ء کو ہمارے خلاف رجیم چینج آپریشن کر کے نواز شریف کو نکالا گیا، ہمارے خلاف رجیم چینج آپریشن میں جنرل باجوہ ،جنرل فیض حمید ،عمران خان ، جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ شامل تھے، ان پانچ کرداروں نے ہمارے خلاف رجیم چینج آپریشن کیا۔
اہم خبریں سے مزید