• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، رات10 بجے کاروبار کرنے والی مارکیٹس کو 2 لاکھ جرمانہ کرنے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ تدراک کیس میںرات 10بجے کےبعد کاروبار کرنےوالی مارکیٹس کو2لاکھ جرمانہ کرنیکا حکم دیا ہے،اس سلسلے میں سی سی پی او لاہور ،ڈپٹی کمشنراوردیگر افسران کوعملدرآمد کرانیکا حکم دیدیا گیا،عدالت نےجائز پارکنگ ، اوورچارجنگ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لائف اسٹائل تبدیل کرنا ہوگا۔ہارون فاروق ، اظہر صدیق سمیت دیگران کی درخواستوں پر عدالت نے رات 10بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا،ممبر ماحولیاتی کمیشن حنا حفیظ اللہ اور کمال حیدر نےعدالتی احکامات کے متعلق رپورٹ پیش کی،عدالت نے استفسار کیا کہ ریسٹورنٹس کو 10بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا؟اس پر ممبرکمیشن نے بتایاکہ اس حکم پر ڈی سی آفس نے عمل کرانا ہے، عدالت نے کہا کہ 10بجے دکانوں کی بندش سے سکون آگیا ہے ،عدالت نے باور کرایا کہ شادیوں میں جاری ون ڈش کی خلاف وزری پر جرمانہ عائد کرنے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے ،دوران سماعت سیکرٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ محمد عمران سلیم نے استدعا کی کہ تاحیات رات 10بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں ،ہم سکون میں آچکے ہیں ،سب دوکاندار وںکا اس پر اتفاق ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سارے شہر کو پارکنگ ایریا میں تبدیل کرکے من مانے پیسے مانگے جارہے ہیں، عام آدمی اتنی بھاری پارکنگ فیس کیسے افورڈ کر سکتا ہے؟ پارکنگ کمپنی کیا کررہی ہے؟ ایل ڈی اے کی اجازت کےبغیر کیسے پارکنگ ممکن ہے؟نجی پارکنگ میں ناجائز طور پر سو فیصد زیادہ چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ غیرقانونی پارکنگ کا خاتمہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید