• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات سے کوئٹہ آنیوالی لڑکی کی لاش گھر سے برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) قلات سے ایک ہفتہ قبل کوئٹہ آنے والی لڑکی کی لاش گھر سے برآمد ہوگئی۔پولیس کے مطابق سریاب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سریاب روڈ منیر مینگل پھاٹک کے قریب گھر میں لڑکی کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی قلات کی رہائشی تھی جو ایک ہفتہ قبل اپنے دوست کے ہمراہ کوئٹہ آئی تھی اور دوست کے گھر پر ہی رہائش پذیر تھی۔ لاش کے قریب سے زہریلی دوا کی بوتل بھی ملی۔لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
کوئٹہ سے مزید