• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم کا سو فیصد ہدف حاصل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر مری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلع مری میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ مری ڈاکٹر اظہر محمود عباسی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے کہاکہ پولیو مہم کو پوری توجہ‘ محنت اور ذمہ دا ری سے آگے بڑھایا جائے ،طے شدہ ایس او پیز کا ہر جگہ خیال رکھاجائے اور ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف کی سو فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید