• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز کا تربیتی کیمپ 4 فروری سے لاہور میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز لاہور قلندرزعاقب جاویدکا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے لیے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا تربیتی کیمپ 4 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔کیمپ 9 فروری تک قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا۔تربیتی کیمپ میں غیرملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا اسکواڈ 10 فروری کو لیگ کے لیے اپنے سفر کا آغاز کرے گالاہور میں کیمپ لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے 5، 5 میچز ہوم گراؤنڈز پر کھیلیں گی،پہلے مرحلے میں 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں میچز ہوں گے،26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور اور راولپنڈی میں مقابلے ہونے ہیں،15سے 17مارچ تک پلے آف میچز جبکہ فائنل بھی 19تاریخ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر 34 مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے، لیگ کے دوپہر میں ہونے والے میچز 2 بجے شروع ہوں گے۔