کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتون آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی میں ملوث باکسر کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس پی قائداباد نظام الدین کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزم بشیر باکسر پشتون آباد میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی خلیل احمد بگٹی اور ایس ایچ او پشتون آباد ولی اچکزئی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم کویٹہ کے مختلف پولیس اسٹیشنز کو چوری ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ہے۔