راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل اڈیالہ میں سزائے قید مکمل ہونے پرایک خاتون سمیت پانچ افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے پشاورمنتقل کردیاگیا۔جیل ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم پانچ افغان باشندوں نبیلہ بی بی زوجہ صفی اللہ ،نادرخان ولد گلاب خان ،زازئی خان عرف دلاورولد حضرت دین ،ضیاء الحق ولد سیدحسین اورسیدکلیم شاہ ولد سید سلیمان شاہ جو 14فارنرایکٹ کے تحت گرفتارہوکر سنیٹرل جیل راولپنڈی لائے گئے تھے اورجنہوں نے اپنی سزائیں مکمل کرلی تھیں انہیں واپس افغانستان بھجوانے کے لئے گزشتہ روزراولپنڈی سے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیاگیا جہاں سے انہیں طورخم بارڈرکے ذریعے ان کے وطن افغانستان بھیج دیاجائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ قبل ازیں افغان باشندوں کوسزاکاٹنے کے بعد جیل سے رہاکردیاجاتاتھا جوواپس افغانستان جانے کی بجائے پاکستان میں ہی ٹھہرجاتے تھے ،لیکن اب حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ افغان قیدیوں کوبھی دیگرغیرملکی قیدیوں کی طرح سزامکمل ہونے پرڈی پورٹ کیاجائے ،اسی حکم کے تحت مذکورہ پانچوں افغانیوں کوواپس بھیجنے کے لئے پشاورجیل منتقل کیاگیاہے ۔