کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماضی کے ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر مبنی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے علیحدگی اختیارکرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر شعیب اختر نے ایک نوٹ تحریر کیا کہ بہت دکھ کے ساتھ یہ خبر دینا چاہتا ہوں کہ مہینوں کی سوچ و بچار کے بعد میں نے اپنی انتظامی اور قانونی ٹیم کی مدد سے فلم اور فلم سازوں سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میں نے اس کے ساتھ جڑے رہنے کی کوشش کی، لیکن خوشگوار ماحول میں اختلافات کے حل میں ناکامی اور معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا نتیجہ اس صورت میں سامنے آیا۔اگر فلم ساز اس بائیو گرافی پر کام جاری رکھتے ہیں اور کسی بھی طرح میرا نام یا میری کہانی کو فلم میں استعمال کرتے ہیں تو ان کیخلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا ۔